ملتان میں گرین ایگری مال کا افتتاح، کسانوں کے لیے جدید زرعی سہولیات ایک ہی چھت تلے
گرین ایگری مال ملتان کا افتتاح | کسانوں کے لیے جدید زرعی سہولیات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان میں گرین ایگری مال کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں کسانوں کو بیج، کھاد، مشینری، ڈرون سپرے اور زرعی قرضوں کی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔

ملک کو زرعی طور پر مستحکم کرنے کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گرین ایگری مال ملتان کا باقاعدہ افتتاح
کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید منصوبہ کسانوں کو زرعی شعبے سے متعلق تمام بنیادی اور جدید سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
گرین ایگری مال میں کسان اب معیاری بیج، کھاد، زرعی ادویات، جدید فارم مشینری اور ڈرون سپرے کی سہولیات باآسانی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں فصل کی خرید، زرعی قرضوں کی رہنمائی، مویشیوں کی جدید افزائش اور زرعی مشاورت کی سہولیات بھی میسر ہیں۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب کی زراعت کو جدید بنانے، مشینوں کے استعمال میں اضافہ اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔