مریم نواز کا پنجاب میں جدت کا انقلاب، راولپنڈی میں دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کرنے کا اعلان
راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی | مریم نواز کا جدت کا انقلاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کیا جائے گا، جس سے ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں جدت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جو صوبے میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی آئی ٹی سٹی کے قیام سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ پنجاب کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ پنجاب میں جدت اور آئی ٹی انقلاب کے وژن کا عملی مظہر ہے۔
ملتان میں گرین ایگری مال کا افتتاح، کسانوں کے لیے جدید زرعی سہولیات ایک ہی چھت تلے