امریکی ایوی ایشن میگزین کے سرورق پر پاک فضائیہ، مئی 2025 کی جھڑپ پر عالمی توجہ

0

امریکی ایوی ایشن میگزین AirForces Monthly کے سرورق پر پاک فضائیہ کی نمایاں تصویر

پاک فضائیہ (PAF) کو عالمی سطح پر ایک بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں امریکہ کے معروف ایوی ایشن میگزین AirForces Monthly نے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر پاک فضائیہ کو نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔ یہ خصوصی فیچر مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی فضائی جھڑپ کے پس منظر میں شائع کیا گیا ہے۔

میگزین کے مطابق یہ کہانی ایک “ورلڈ ایکسکلوسیو” ہے، جو مجموعی طور پر 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، جس کے دوران پاک فضائیہ نے مبینہ طور پر بھارتی فضائیہ کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں جدید رافیل جیٹس بھی شامل تھے، جبکہ صورتحال کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکے رکھا گیا۔

معروف ایوی ایشن صحافی ایلن وارنز نے اس خصوصی رپورٹ میں پاک فضائیہ کی حکمتِ عملی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت فیصلہ سازی کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جدید ٹیکٹیکل ایڈاپٹیشن، تیز رفتار رابطہ کاری اور مربوط آپریشنل پلاننگ کے ذریعے برتری حاصل کی۔

فیچر میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کی علاقائی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان کا JF-17 تھنڈر پروگرام بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد جنگی طیارے کے طور پر ابھر رہا ہے، جس میں عالمی منڈی میں کامیابی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق کسی امریکی دفاعی میگزین کے سرورق پر جگہ پانا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور اسٹریٹجک سوچ کا عالمی اعتراف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *