پاکستان بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں FM-90 ER میزائل کا کامیاب لائیو فائرنگ ٹیسٹ

0

شمالی بحیرۂ عرب میں پاکستان بحریہ کی بڑی دفاعی مشق، میزائل فائرنگ کامیاب

کستان بحریہ کا FM-90 ER میزائل کا کامیاب لائیو فائرنگ ٹیسٹ | ISPR

پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں FM-90 ER میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ ٹیسٹ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ کی آپریشنل اور دفاعی تیاریوں کی تصدیق ہو گئی۔

پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں FM-90 ER سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ (LWF) ٹیسٹ انجام دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کے دوران ایک جنگی بحری جہاز نے تیز رفتار فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس سے بحریہ کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کی تصدیق ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل فائرنگ نے پاکستان بحریہ کی جدید دفاعی صلاحیتوں اور فضائی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنِیب نے مشق کا مشاہدہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی سمندری سرحدوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *