شمالی پاکستان میں 13 سے 18 دسمبر تک بارش اور شدید برفباری کی وارننگ جاری
شمالی پاکستان میں بارش اور برفباری کی وارننگ | محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے 13 سے 18 دسمبر کے دوران شمالی پاکستان میں بارش اور شدید برفباری کی وارننگ جاری کر دی، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش کا خدشہ۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے 13 سے 18 دسمبر کے دوران شمالی پاکستان میں بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔