رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، کون کون سے ممالک میں دیکھا جائے گا؟
سورج گرہن
دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہونے والا سورج گرہن، افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا؟ 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحراوقیانوس، بحرالکاہل اوربحیرہ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا جب کہ رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا اور شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2 سورج اوردو چاند گرہن ہوں گے۔
