ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق pakistan weather

0
شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
ABBOTTABAD, PAKISTAN, JAN 23: An eye-catching view of a snow covered area after the
heavy snowfall of winter season, which more decreases the temperature below in minus degree
Celsius, at Galiyat in Abbottabad on Friday, January 23, 2026. (Azhar Shah/PPI Images).
A man helps a motorcyclist to steer out of a snow-covered road on the outskirts of Muzaffarabad, the capital of Pakistan-administered Kashmir, on January 23, 2026. (Photo by Sajjad QAYYUM / AFP)
ABBOTTABAD, PAKISTAN, JAN 23: An eye-catching view of a snow covered area after the
heavy snowfall of winter season, which more decreases the temperature below in minus degree
Celsius, at Galiyat in Abbottabad on Friday, January 23, 2026. (Naveed Abbasi/PPI Images).
A man removes snow from the rooftop of his house on the outskirts of Muzaffarabad, the capital of Pakistan-administered Kashmir, on January 23, 2026. (Photo by Sajjad QAYYUM / AFP)

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی مقامات پر  رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

pakistan weather

بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، چمن کے  گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں موجود ہیں۔

این 50 شاہراہ کان مہترزئی، خانوزئی، مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے، شاہراہ پر برف اور پھسلن سے بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر اور  مال بردارگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ این 50 پر 9 مختلف حادثات میں27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائیبرین ہوائیں چلنے سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا۔

شیلاباغ کے قریب پھسلن سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔

دوسری جانب مانسہرہ، بالائی گلیات، شانگلہ،لوئر دیر، مہمند،کالام، اورکزئی، چترال، خیبر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برف باری ہوئی۔

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں،  35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شانگلہ میں شدید برف باری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، چترال میں برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئیں۔

کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی، اعداد و شمار جاری

سیاحتی مقام ناران میں 6 انچ اور شوگران میں ڈیڑھ انچ برف پڑ چکی ہے، سیاح برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے شوگران پہنچ گئے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، تمام بالائی علاقوں سےزمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

ہنزہ اور نگر میں بھی برفباری ہوئی، زلزلے سے متاثرہ علاقے چیپورسن میں برف باری نےخیموں میں مقیم متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں۔

چلاس، بابو سرٹاپ، نانگا پربت،بٹو گاہ، داریل، تانگیر میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، اڑنگ کیل،گریس، سرگن ویلی سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے  مری ایکسپریس وے کو جزوی طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *