خیبرپختونخوا میں اتوار سے شدید بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی، KP weather update

0

A man removes snow from the rooftop of his house on the outskirts of Muzaffarabad, the capital of Pakistan-administered Kashmir, on January 23, 2026. (Photo by Sajjad QAYYUM / AFP)

خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات سے شدید بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے مختلف علاقوں میں اتوارکی رات سے شدید بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پر شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے۔

  • KP weather update

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *