سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی نکلا، ملزمان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں
سڈنی حملہ: دہشتگرد بھارتی نکلا، پاکستان سے جوڑنے کا الزام بے بنیاد
سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی شہری نکلا، شوٹر کے والد کا تعلق بھارت اور والدہ کا اٹلی سے تھا، بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔
سڈنی میں ہونے والے حالیہ حملے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی شہری نکلا جبکہ ملزمان کا پاکستان سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ شوٹر کے والد کا تعلق بھارت اور والدہ کا تعلق اٹلی سے تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوید اکرم کے دوست نے واضح کیا ہے کہ حملے میں ملوث افراد بھارتی پس منظر رکھتے تھے، تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا مسلسل ہلاک ملزم کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق یہ الزامات حقائق کے برعکس اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر مبنی تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات نے بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو غلط ثابت کرتی ہیں۔
کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
