قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، وزیراعلیٰ پنجاب کا مؤثر کردار,پنجاب میں قانون کی بالادستی، زمینوں کے ہزاروں کیسز نمٹا دیے گئے
مریم نواز کا بڑا کارنامہ، 3,607 لینڈ گریبنگ کیسز میں فوری انصاف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3,607 لینڈ گریبنگ کیسز میں فوری انصاف فراہم کر کے قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ گریبنگ کے 3,607 کیسز میں فوری انصاف فراہم کر کے ایک بڑی اور قابلِ تحسین مثال قائم کر دی ہے۔ اس غیر معمولی اقدام کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں اور متاثرہ شہریوں کو ان کی زمینوں کا قانونی حق واپس دلایا گیا۔
حکام کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی براہِ راست نگرانی اور واضح ہدایات پر لینڈ ریکارڈ، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مربوط انداز میں کام کیا، جس کے نتیجے میں برسوں سے التوا کا شکار کیسز کم وقت میں حل کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف قانون کی بالادستی مضبوط ہوئی ہے بلکہ عوام کا حکومتی نظام پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بروقت مداخلت اور انصاف کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
پنجاب میں 18 دن میں 20 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری، نیا قومی ریکارڈ قائم