روسی صدرنےیورپی یونین رہنماوں کو “خنزیر” قرار دےدیا

ماسکو: روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یورپی یونین کے سربراہان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں “خنزیر” قرار دے دیا۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی قیادت اپنی خودمختاری کھو چکی ہے اور امریکی دباؤ کے تحت فیصلے کر رہی ہے۔
ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ یورپی رہنما اپنی عوام کے مفادات کے بجائے بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جس کے باعث یورپ کو معاشی اور سیاسی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق یورپی یونین کے موجودہ فیصلے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا یہ بیان یوکرین جنگ، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تنازعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جو روس اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید کشیدہ بنا سکتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔