Sheikh Mohamed bin Zayed Pakistan visitیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید 26 دسمبر کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیانSheikh Mohamed bin Zayed Pakistan visit 26 دسمبر کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد یہ شیخ محمد بن زاید کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، دفاع اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس دورے سے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور معاشی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ایک اہم دوست اور شراکت دار ملک ہے۔