پاکستان کی چین کو غذائی مصنوعات برآمدات میں بڑا اضافہ

0

چین کو پاکستانی غذائی مصنوعات اور چاول کی برآمدات

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جنوری تا نومبر 2025 کے دوران پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے چین کو 49.37 ملین ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ برآمدات 43.49 ملین ڈالر تھیں۔ یہ اضافہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی بڑھتی ہوئی مانگ اور تجارتی سہولیات میں بہتری کا مظہر ہے۔

چاول کے علاوہ پاکستان کی دیگر غذائی مصنوعات کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آٹے کی برآمدات، گوشت اور مچھلی کے فیڈ پیلیٹس میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تیار شدہ غذائی اشیا (Prepared Foods) کی برآمدات میں حیران کن طور پر 254 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بھی اگرچہ کم بنیاد سے شروع ہوئیں، مگر ان میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مثبت رجحان کی بنیادی وجوہات میں بہتر فوڈ پروسیسنگ، جدید پیکیجنگ، چینی درآمدی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور چین میں صارفین کی بدلتی ہوئی غذائی ترجیحات شامل ہیں۔ چینی صارفین اب معیاری، محفوظ اور ویلیو ایڈڈ غذائی مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں برآمدات میں مزید اضافہ کولڈ چین لاجسٹکس، معیار بندی (Standardization) اور پروڈکٹ ٹریس ایبلٹی کو بہتر بنا کر ممکن ہو گا۔ ان اقدامات سے پاکستانی برآمد کنندگان نہ صرف ویلیو ایڈڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھا سکیں گے بلکہ چینی درآمد کنندگان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنا سکیں گے۔

 

زراعت کےشعبے کی ترقی کےلیے پنجاب حکومت کےمثالی اور انقلابی اقدامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *