بڑی خوشخبری، اٹلی میں پاکستانیوں کےلیے نوکریاں ہی نوکریاں

0

 

اٹلی کی جانب سے پاکستانی ورکرز کے لیے ہزاروں نوکریوں کا کوٹہ الاٹاٹلی میں پاکستانیوں کےلیے ساڑھے 10 ہزا  نوکریاں الاٹ

اٹلی ہر سال 3500 پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، وزارت اوورسیز پاکستانیزیں کوٹہ الاٹ کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے، 1500 پاکستانی سیزنل کوٹے، 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئراور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئےاٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کے شعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔

اٹلی میں پاکستانیوں کےلیے نوکریوں کا یہ پروگرام ہازاروں خاندانوں کی کفالت اور ملک میں زرمبادلہ کےبذخائر لانےیں معاون ثابت ہو گا۔

 

پاکستان کی چین کو غذائی مصنوعات برآمدات میں بڑا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *