، باڈی کیمز، سخت مانیٹرنگ اور صفر برداشت پالیسی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے سرکاری ہسپتالوں میں انقلابی فیصلےپنجاب سرکاری ہسپتال اصلاحات، مریم نواز شریف، نئی ادویات
پنجاب سرکاری ہسپتال اصلاحات، مریم نواز شریف، نئی ادویات
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے سرکاری ہسپتالوں میں انقلابی اصلاحات: نئی ادویات، باڈی کیمز اور شفاف نظام
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، شفافیت کے فروغ اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تاریخی فیصلوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اصلاحاتی اقدامات پر اہم احکامات جاری کیے گئے۔
نئی اور جدید ادویات
وزیرِاعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے نئی اور جدید میڈیسن کی فہرست مرتب کرنے اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری ادویات دستیاب ہو سکیں۔
ڈاکٹرز اور نرسز کے موبائل استعمال پر پابندی
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ
دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ
شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے
سیکیورٹی گارڈز، وارڈ بوائز، نرسز اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیمز لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
صفائی کا نیا نظام
وزیرِاعلیٰ نے حکم دیا کہ
ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ صبح 9 بجے تک مکمل سٹیم کلیننگ لازمی ہوگی، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
جدید طبی آلات
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے
چینی ساختہ جدید طبی آلات کی خریداری کی اجازت پر غور کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن
ہسپتالوں میں موجود سیکیورٹی کمپنیوں اور گارڈز کے خلاف
عوامی شکایات کا وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیا اور فوری اصلاحی اقدامات کا حکم دیا۔
دویات کی فراہمی کا فول پروف نظام
وزیرِاعلیٰ نے واضح کیا کہ
میڈیسن کی فراہمی کے لیے فول پروف طریقہ کار بنایا جائے تاکہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایات ختم ہوں۔
ایم ایس پول اور پرفارمنس بیسڈ تنخواہیں
ایم ایس پول اور پرفارمنس بیسڈ تنخواہیں
پنجاب میں
ایم ایس پول قائم کرنے اور
صرف پرفارمنس کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔