جوان افراد میں تیزی سے پھیلنے والے کینسر سے بچنے کےلیے روزانہ کتنے وقت ورزش کرنا چائیے؟؟

0

جوان افراد میں کینسر سے بچاؤ کے لیے ورزش، نئی طبی تحقیق

کینسر سے بچاؤ کی تحقیق

ورزش کو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید قرار دیا جاتا ہے اور اس سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لیے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا ضروری ہے؟

اس سوال کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مختصر وقت کے لیے سخت ورزشوں سے کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 50 سے 78 سال کی عمر کے 30 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ سب سے زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار تھے (کینسر کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر)، مگر اس سے ہٹ کر صحت مند تھے۔

ان تمام افراد سے مختصر وقت تک مگر زیادہ سخت سائیکلنگ ٹیسٹ مکمل کرائے گئے جن کا دورانیہ 10 منٹ تھا۔

بعد ازاں ان کے خون کے نمونوں میں 249 پروٹینز کا تجزیہ کیا گیا۔

ان میں سے 13 پروٹینز کی سطح میں ورزش کے بعد اضافہ ہوا جن میں سے ایک آئی ایل 6 بھی تھا، جو ڈی این اے کی مرمت میں کردار ادا کرتا ہے

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مختصر مگر سخت ورزش سے خون میں گردش کرنے والے مرکبات میں فوری تبدیلیاں آتی ہیں اور آنتوں کے کینسر کے خلیات کی نشوونما کو دبا دیتی ہیں جبکہ ڈی این اے کی مرمت کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

محققین کے مطابق جن مالیکیولز میں تبدیلیاں آتی ہیں ان میں سے بیشتر ورم میں کمی، خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے اور میٹابولزم بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے آنتوں کے کینسر کے خلیات کو ان خون کے نمونوں میں شامل کیا اور مرکبات کے اثرات کا تجزیہ کیا۔

معدے اور ذہانت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں کس طرح آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 10 منٹ کی سخت ورزش سے آنتوں کے کینسر سے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

خیال رہے کہ آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں جوان افراد (50 سال سے کم عمر افراد) میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ ورزش سے صرف صحت مند ٹشوز کو ہی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ دوران خون میں ایسے طاقتور سگنلز بھیجتی ہے جو کینسر کے خلیات پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

دہی کھانا پسند ہے تو اس کا یہ فائدہ ضرور پسند آئے گا

درحقیقت انہوں نے دریافت کیا کہ محض ایک بار ورزش کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے اور صرف 10 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں جسم میں طاقتور سگنلز بھیجتی ہیں۔

محققین کے مطابق ہر قدم، ہر جسمانی سرگرمی اور ورزش صحت کے تحفظ کے لیے بہترین ہے۔

اس تحقیق کے نتائج انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *