کراچی کو پرائیویٹائز کر دیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہتر چلائیں گے: تابش ہاشمی

0

تابش ہاشمی گل پلازہ سانحے پر گفتگو کرتے ہوئے

تابش ہاشمی بیان

گل پلازہ سانحہ پر تابش ہاشمی کا طنزیہ بیان

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان اور اینکر تابش ہاشمی نے کراچی میں پیش آنے والے گل پلازہ سانحے پر شدید دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے بدترین انتظامی حالات پر طنزیہ مگر تلخ تبصرہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ:

“کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں گل پلازہ سے لائی گئی کوئی چیز موجود نہ ہو۔ بچپن سے جوانی اور اب پکی عمر تک کراچی کی جو یادیں اور ایسوسی ایشنز تھیں، وہ ایک ایک کر کے ختم ہوتی جا رہی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری مسلسل سانحات کا سامنا کر رہے ہیں مگر حکومتی سطح پر عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ تابش ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہ کہنا کہ “میں جوابدہ ہوں” کافی نہیں، بلکہ عمل کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا:

“یہ کراچی میں کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں اور کئی بچے ڈمپروں کے نیچے آ کر جان سے جا چکے ہیں، مگر نظام میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔”

تابش ہاشمی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ:

“کراچی کو پرائیویٹائز کر دیا جائے، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور اسے بہت اچھے طریقے سے چلائیں گے۔”

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی پذیرائی ملی ہے، جہاں صارفین کراچی کے بدترین انفراسٹرکچر، ناقص انتظامیہ اور شہری مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تابش ہاشمی کا یہ بیان دراصل کراچی کے دیرینہ مسائل، حکومتی ناکامی اور عوامی بے بسی کی عکاسی کرتا ہے، جو وقتاً فوقتاً ایسے سانحات کے بعد سامنے آتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *