بائیکاٹ کی قیمت پاکستان کرکٹ بورڈ کو مہنگی پڑسکتی ہے، پی ایس ایل متاثر ہونے کا خدشہ

0

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل سے متعلق تنازع

پاکستان کرکٹ بورڈ بائیکاٹ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بین الاقوامی سطح پر کسی بائیکاٹ یا متنازع فیصلے کی حمایت جاری رکھی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے، جس کے اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ہدایات کے تحت مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر سکتے ہیں، جس سے لیگ کی ساکھ، مالی معاملات اور بین الاقوامی کشش کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا دعووں میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی ایونٹ یا معاملے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو آئی سی سی کی جانب سے سخت اور سنگین کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، جس میں جرمانے، پابندیاں یا دیگر تادیبی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے حالیہ بیانات سے ناخوش ہے، جن میں انہوں نے بنگلہ دیشی مؤقف کی کھل کر حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق یہ بیانات آئی سی سی کے بعض حلقوں میں ناپسندیدگی کا باعث بنے ہیں، جس کے نتیجے میں پی سی بی اور آئی سی سی کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شرکت متاثر ہوئی تو اس سے لیگ کی کمرشل ویلیو، براڈکاسٹنگ رائٹس اور شائقین کی دلچسپی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے دانشمندانہ اور سفارتی حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *