حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ کر دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
