آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

0

کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کے بعد بجلی سستی ہونےکا امکان

بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر 1247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم پاور سیکٹر کے تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کے ٹیرف میں کمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور لیوی کی مد میں جمع ہونے والی رقم سے ماہانہ بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین مستفید ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن پاکستان نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ لیوی آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت عائد کی گئی ہے، جبکہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس بات کی منظوری دے چکی ہے کہ کیپٹو پاور لیوی کا ریلیف براہِ راست بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاور سیکٹر میں اصلاحات کو تقویت ملے گی اور گردشی قرضے کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *