دہشتگردی کے خلاف ریاست پرعزم، 2025 میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: ڈی جی آئی ایس پی آر

0

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی 2025 میں دہشتگردی کےواقعات سے متعلق بریفنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس

دہشتگردی کے خلاف ریاست پرعزم، 2025 میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف ریاستی اداروں نے گزشتہ سال بھرپور اور کامیاب آپریشنز کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024 کے دوران ملک بھر میں دہشتگردی کے 5 ہزار 397 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلینز کے 1235 افراد شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صرف 2025 کے دوران 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ریاست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 80 فیصد دہشتگردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں پیش آ رہے ہیں، جو ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ریاستِ پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف مؤقف بالکل واضح ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور دہشتگردی کو کسی صورت مذہب کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *