سانحہ مری 8 جنوری 2022: نااہلی، ہوس اور خودسری نے مری کو قبرستان بنا دیا
سانحہ مری 2022
8 جنوری 2022 سانحہ مری( مری کی تاریخ کا سیاہ ترین دن) اس سانحہ کی سب سے پہلی بڑی وجہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی تھی دوسری بڑی وجہ انجمن تاجران مری کی انتظامیہ کی بلیک میلنگ اور ہوٹل مافیا کی سنگدلی تھی اور تیسری وجہ عوام کی خود سری تھی جو روکنے کے باوجود نہیں رکے۔ انسان کو اللہ نے اپنے فائدہ و نقصان کا شعور بھی تو عطا فرمایا ہے اور خود نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم خراب موسم میں توبہ و استغفار فرماتے تھے کئی روز قبل کم از کم 21 دن پہلے میں نے اس برفانی طوفان کی پیشگوئی کی تھی اور عوام سے اپیل کی تھی کہ فی الحال مری کی طرف سفر نہ کریں اور یہ نہ ہو کے یہ #برفباری آپکی زندگی کی #آخری برفباری بن جائے اور پھر ” #سانحہ ” ہو گیا اللہ ہمیں صحیح معنوں میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے اور سانحہ مری کے تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو انصاف عطا فرمائے اور جو اس واقعہ میں ملوث ہیں ، جنہوں نے معصوم لوگوں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھایا انکو اس دنیا میں عبرت کا نشان بنا دے 🙏 ” “آمین””
