بحریہ ٹاون مالی بحران کا شکار رہائشی پریشان

0
FB_IMG_1764343554516

بحریہ ٹاؤن لاہور کی بجلی کل شام سے بند ہے بحریہ ٹاؤن اپنے رہائشیوں سے ڈبل ریٹ پہ بجلی کا بل لیتا ہے بھرپور مینٹینس چاجز لیتا ہے،

 

اسُکے باوجود لیسکو کا 65 کروڑ روپے کا بل بحریہ ٹاؤن نے ادا نہیں کیا

رہائشی آفس میں کہیں کسی کام سے چلے جائیں تو بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ فرعون بنے ہوتے ہیں

 

ملک ریاض سکول ،پارکس ،ہسپتال تک بیچ کر کھا گیا ہے ، جو رقبہ بحریہ ٹاؤن نے ابھی خریدا بھی نہی ہے اسُکے پلاٹ بیچ کر اربوں کا غبن کر چُکے ہںں

 

بحریہ ٹاؤن کے ڈیلرز ملک ریاض کے دلال بنے ہوتے ہیں ان سب میں بحریہ کا رہنے ولا عام رہائشی کروڑوں روپے لگا کر بھی پریشان ہو رہا ہے

 

بحریہ ٹاؤن لاہور کے رہائشیوں کا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بحریہ ٹاون کو اپنی تحویل میں لے کر عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ملک ریاض جیسے منظم نوسرباز سے عوام الناس کی جان چھڑوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *