ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول کی قیمت برقرار

0

ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار | وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی لاگت میں کمی آنے کا امکان ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

بھارت: بہار میں تقررنامہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمارنےمسلمان خاتون کانقاب کھینچ لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *