راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلے میں اشتہاری بلال عباس ہلاک

0

راولپنڈی میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم بلال عباس ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بلال عباس قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا اشتہاری ملزم تین روز قبل ڈھوک کالا خان پل پر پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا، جہاں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *