لاہور کی فضا میں بہتری | اسموگ پر قابو پانے میں واضح کامیابی

لاہور کی فضا میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور شہر میں اسموگ پر قابو پانے کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث شہریوں نے صاف فضا میں سانس لینے کا سکھ محسوس کیا۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات، ٹریفک کنٹرول، صنعتی اخراج میں کمی اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیوں کے باعث اسموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فضا میں بہتری سے نہ صرف روزمرہ زندگی آسان ہوئی ہے بلکہ آنکھوں، سانس اور گلے کی شکایات میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو اسموگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا محکمہ ہائی وے کے افسران کوبرفباری سیزن کےلیے الرٹ جاری