پرواز کارڈ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمندوں کیلئے بلا سود مالی معاونت
پرواز کارڈ پروگرام: نوجوانوں کے خوابوں کو پرواز
مریم نواز دے رہی ہیں نوجوانوں کے خوابوں کو پرواز
پرواز کارڈ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمندوں کیلئے بلا سود مالی معاونت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عالمی روزگار کے مواقع تک رسائی کے لیے پرواز کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند ایک لاکھ (100,000) افراد کو بلا سود مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ بنے گا بلکہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی عالمی منڈی تک رسائی کو بھی آسان بنائے گا۔
پرواز کارڈ پروگرام کے مقاصد اور خصوصیات
پرواز کارڈ پروگرام کو شفافیت، میرٹ اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، جس کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
-
نوجوانوں کو مستند اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز (OEPS) کے ذریعے نوکریوں کا حصول
-
بلا سود قرض کی فراہمی کا شفاف نظام
-
میرٹ کی یقینی فراہمی کیلئے ہیڈ مانیٹرنگ سسٹم
-
بیرون ملک ملازمت کے عمل میں مالی رکاوٹوں کا خاتمہ
پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات
پرواز کارڈ پروگرام کے ذریعے بیرون ملک جانے والے امیدواروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:
-
✔️ میڈیکل ٹیسٹ کی فیس
-
✔️ ویزا اور پروٹیکٹوریٹ فیس
-
✔️ فضائی ٹکٹ کی سہولت
-
✔️ اسکل ویریفیکیشن ٹیسٹ
-
✔️ OEPS فیس
-
✔️ روانگی سے قبل پیشہ ورانہ تربیت
یہ تمام سہولیات بلا سود مالی معاونت کے تحت فراہم کی جائیں گی تاکہ نوجوان کسی اضافی مالی دباؤ کے بغیر بیرون ملک روزگار حاصل کر سکیں۔
ایک لاکھ افراد کیلئے بلا سود مالی معاونت
حکومتی ذرائع کے مطابق پرواز کارڈ پروگرام کے تحت 100,000 افراد کو بیرون ملک ملازمت کے لیے بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، جو شفاف طریقہ کار کے تحت اقساط میں واپس کیا جا سکے گا۔
یہ اقدام پنجاب حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ نوجوانوں کو خودمختار اور بااختیار بنایا جائے۔
اہلیت کے معیار
پرواز کارڈ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہے:
-
عمر 18 سال یا اس سے زائد
-
پنجاب کا رہائشی ہونا
-
بیرون ملک سے مستند جاب آفر کا ہونا
-
بیرون ملک جانے کی خواہش اور قانونی دستاویزات کی تکمیل
نوجوانوں کیلئے عالمی مواقع کی راہ ہموار
ماہرین کے مطابق پرواز کارڈ پروگرام:
-
بے روزگاری میں کمی
-
زرِمبادلہ میں اضافہ
-
ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کی عالمی سطح پر پہچان
-
نوجوانوں کو خود انحصاری کی جانب گامزن کرے گا
یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نوجوان دوست وژن کی عملی تصویر ہے۔
