عرب اماراتUAE نے اپنی ویزہ پالیسی سخت ترین کر دی

0

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رہائش سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کو قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والے افراد کو پناہ دینا یا انہیں ملازمت فراہم کرنا 50 لاکھ درہم (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے) تک جرمانے اور ممکنہ قید کی سزا کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کو رہائش یا ملازمت دینا سخت جرمانوں اور جیل کی سزا کا موجب بنے گا۔

وزٹ ویزا پر کام کرنا بھی سنگین جرم قرار دیا گیا ہے، جس کی سزا 10 ہزار درہم (تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) سے زیادہ جرمانہ ہے۔

اسی دوران جعلی اقامہ یا جعلی رہائشی دستاویزات کے استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *