وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے

0
وائٹ ہاوس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری

وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فورسز کے ساتھ کام کرتا رہا تھا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی دوپہر پہرے پر موجود گارڈز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے، جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔نیویارک ٹائمز، سی بی ایس اور این بی سی کی معلومات کے مطابق لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے ذریعے امریکہ منتقل ہوا تھا، جس پروگرام کے تحت طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *