سعودی فورسز کے اماراتی، ایرانی اور اسرائیلی پراکسیز پر شدید حملے، مشترکہ کمانڈ سنٹر مکمل تباہ، تمام جنگجو ہلاک

0

سعودی طیاروں کا یمن میں امارتی پراکسیز پر حملہ

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کے دوران اماراتی، ایرانی اور اسرائیلی حمایت یافتہ پراکسی گروپس کے خلاف تابڑتوڑ حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دشمن عناصر کے مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فضائیہ اور زمینی فورسز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کا مرکزی کمانڈ سنٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملوں میں موجود تمام جنگجو مارے گئے جبکہ اسلحہ، مواصلاتی نظام اور اہم عسکری سازوسامان بھی مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کمانڈ سنٹر خطے میں عدم استحکام، تخریبی کارروائیوں اور سعودی مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ سعودی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ بڑے خطرے کو ناکام بنا دیا۔

سعودی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
علاقائی ماہرین کے مطابق اس کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن مزید تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *