بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت
بنگلا دیش نئی کابینہ کی حلف برداری، عالمی رہنماؤں کو دعوت
بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔
حلف برداری کی یہ اہم تقریب دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد کی جائے گی، جس میں خطے اور دنیا بھر کے اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت متوقع ہے۔ بنگلا دیشی حکام کے مطابق تقریب کا مقصد نئی حکومت کے قیام کے ساتھ عالمی سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Source News: Geo News