لاکھوں مسلمانوں نے مسجد اقصی میں نماز تراویح ادا کی

0

مسجد اقصی میں نماز تراویح ادا کرتے مسلمان

مسجد اقصی میں نماز تراویح

مسجد اقصی میں نماز تراویح کا بڑی تعداد میں روح پرور منظر یہ ثابت کرتا ہے کہ اہلِ فلسطین ہی اس وقت روئے زمین پر بلاشہ دینا کے کام ترین ایمان والے اور رب ذوالجلال کے بہترین لوگ ہیں۔ ان جیسا مضبوط ایمان، بلند عزائم اور اپنے دین اور دینی شعائر سے محبت جیسی دوسری مثال اس وقت دنیا میں کہیں اور ڈھونڈنا مشکل ہے۔ یہ قدوسی لوگ قرونِ اُولیٰ کے ان ولیوں جیسے ہیں جن کے ذریعے سے دین ہم تک سہی سلامت پہنچا۔ جن کی ریاضتوں ، مشقتوں اور اسلام کےلیے قربانیوں نے دین کو آسان فہم انداز میں بحفاظت ہم تک منتقل کیا۔
اور دوسری طرف بے انتہا اسرائیلی مظالم اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں کا مسجد اقصی میں باجماعت تراویح کی نماز کےلیے جمع ہونا اس بات کی بھی کھلی نشانی اور اسرائیل کو دھمکی ہے کہ تم جو چاہو کر لو جتنے چاہے ظلم ک پہاڑ تو لو اپنے اپنے دین، اپنے ایمان اور اپنی زمین سے ایک انچ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *