کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ

0

کارٹل سازی پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ جرمانہ | سی سی پی

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بنا کر قیمتیں ناجائزبڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، جرمانہ 15 دن میں جمع کرانے کا حکم۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے کے الزام میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر عائد جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیٹیشن ٹریبونل نے سی سی پی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے پولٹری ایسوسی ایشن کے خلاف قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سی سی پی کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پولٹری ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، تاہم درخواست پر جرمانے کی رقم کم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کمپیٹیشن کمیشن نے چکن کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹل سازی کے باعث یہ کارروائی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *