بھارت: بہار میں تقررنامہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمارنےمسلمان خاتون کانقاب کھینچ لیا
بہار: آیوش تقریب میں نتیش کمار کا نقاب پر اعتراض، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست بہار میں آیوش ڈاکٹروں کی تقریب کے دوران نتیش کمار پر مسلمان خاتون کے نقاب پر اعتراض کا الزام، ویڈیو وائرل، کانگریس سمیت اپوزیشن کی شدید تنقید۔

بھارتی ریاست بہار میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت آیوش کے تحت ڈاکٹروں کو ملازمت کے تقررنامے دینے کی تقریب کے دوران ایک متنازع واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تقریب میں مدعو وزیراعلیٰ نتیش کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے مسلمان خاتون نصرت پروین کو تقررنامہ دیتے وقت ان کے نقاب پر ناگواری کا اظہار کیا اور اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے مذہبی آزادی اور خواتین کے احترام سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر تاحال واقعے پر کوئی تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
مریم نواز کا پنجاب میں جدت کا انقلاب، راولپنڈی میں دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کرنے کا اعلان