بھارت جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد ‘پیکس سیلیکا’ سے خارج، اپوزیشن کا مودی حکومت پر سخت ردِعمل

0

پیکس سیلیکا اتحاد سے بھارت خارج، اپوزیشن نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا، بھارتی اپوزیشن نے اسے مودی حکومت کی عالمی ناکامی قرار دے دیا۔

 

جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد ‘پیکس سیلیکا’ سے بھارت کو خارج کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس پیش رفت پر بھارتی سیاست میں شدید ردِعمل سامنے آ گیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام کو مودی حکومت کی عالمی سطح پر شدید ناکامی قرار دیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بڑی وجہ بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے بھارت کو پیکس سیلیکا اتحاد سے نکالنا حیران کن نہیں۔

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کے باعث بھارت کو عالمی فورمز پر مسلسل تنہائی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پیکس سیلیکا اتحاد کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادی ممالک کے ساتھ محفوظ اور مستحکم سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے، جس میں شمولیت عالمی اعتماد کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

پاکستان نے سائبر اور روایتی جنگ کو یکجا کر کے تاریخ رقم کر دی,پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *