پاکستان نے سائبر اور روایتی جنگ کو یکجا کر کے تاریخ رقم کر دی,پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا

0

برطانوی دفاعی جریدے کا انکشاف: پاکستان نے بھارتی ڈیجیٹل نظام مفلوج کر دیا

برطانوی جریدہ Key_Aero کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبر اور فضائی کارروائیوں نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا، 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے۔

"برطانوی دفاعی جریدے کی رپورٹ میں پاکستانی فضائیہ کی کامیابیوں کا ذکر"

برطانوی دفاعی جریدے Key_Aero کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جھڑپ کے دوران پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو بری طرح متاثر کیا۔ اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جبکہ مجموعی نقصانات میں مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون بھی شامل ہیں۔

برطانوی جریدے کے مطابق 10 مئی کو پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارت کے جدید ایس 400 دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اس کارروائی نے خطے میں جدید جنگی حکمت عملی اور ملٹی ڈومین صلاحیتوں کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد کر دیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *