، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا محکمہ ہائی وے کے افسران کوبرفباری سیزن کےلیے الرٹ جاری



صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مری، گلیات اور دیگر برفباری والے علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف بروقت ہٹانے کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ برفباری کے باعث عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، سڑکوں کو ہر صورت کھلا رکھا جائے اور بھاری مشینری اور عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ عوام کو تکلیف سے بچانا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا محکمہ ہائی وے کے افسران کو الرٹ جاری مری،گلیات سے متعلق خصوصی احکامات، دوران برفباری راستے، شاہراہیں کھلی رکھنے اور برف ہٹانے کےلیےبروقت انتظامات پر زور، عوام کو برفباری کے سیزن میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چائیے۔ اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
طویل خشک سالی کا خاتمہ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی