طویل خشک سالی کا خاتمہ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

0

  • خشک سالی کا خاتمہ؟ بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری

  • موسم میں بڑی تبدیلی—بارش اور برفباری کا امکان

  • پاکستان میں طویل وقفے کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

 

بارش اور برفباری کی پیشگوئی — خشک سالی کے بعد موسم میں بڑی تبدیلی

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ مختلف علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

  • حکمہ موسمیات: جلد بارشیں اور برفباری متوقعمحکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے سے 15 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور میں بوندا باندی اور مری میں ہلکی بارش ، برفباری کا امکان ہے۔

اس عرصے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی، 19 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *