ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف 61 رنز سے فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

2026

ICC T20 World Cup کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو کے R. Premadasa Stadium میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔

اوپنر ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

دیگر نمایاں بیٹرز میں تلک ورما (25)، سوریا کمار یادیو (32) اور شیوم دوبے (27) شامل رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

176 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 44 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کُلدیپ یادیو اور تلک ورما نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *