آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل شیڈول تبدیل کر دیا

0

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے وینیوز میں آئی سی سی کی تبدیلی

ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی نے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا

 ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل شیڈول تبدیل کر دیا گیا

 پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہیں، سری لنکا کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، چاہے مد مقابل بھارتی ٹیم ہو یا کوئی اور ۔

آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔

 اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔

آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ جب کہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے سیکیورٹی، لاجسٹکس اور براڈکاسٹنگ انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

اس تبدیلی کے بعد شائقین کرکٹ کی توجہ اب سپر ایٹ مرحلے کے نتائج اور ممکنہ سیمی فائنل مقابلوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔
#T20championstrophy #T20worldcup #t20semifinal

بیرسٹر گوہر نے ’عمران خان رہائی فورس‘ منصوبہ رکوا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *