ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچ
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پاکستان کا اہم میچ، سیمی فائنل کی راہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے مشروط
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں قومی ٹیم آج ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں انگلینڈ کے خلاف کامیابی سے وابستہ ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی۔ پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال میں یہ میچ پاکستان کے لیے “ڈو اینڈ ڈائی” کی حیثیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس نتیجے نے گروپ کی صورتحال مزید دلچسپ بنا دی ہے
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کو اہم دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، جس نے سیمی فائنل کی دوڑ کو مزید سخت بنا دیا ہے۔ اب انگلینڈ کے خلاف کامیابی ہی پاکستان کے امکانات روشن رکھ سکتی ہے۔
