پاک فضائیہ کا مقامی ساختہ ’’تیمور‘‘ میزائل کامیابی سے آزمائش میں کامیاب
تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ
اک فضائیہ (PAF) نے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ ” تیمور میزائل ” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے اور 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ” تیمور میزائل ” میں روایتی وارہیڈ (Conventional Warhead) نصب کیا گیا ہے، جو اسے مختلف دفاعی ضروریات کے لیے مؤثر بناتا ہے۔ اس میزائل کی کامیاب آزمائش کو پاکستان کی خود انحصاری، مقامی دفاعی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل نہ صرف پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ جدید نیویگیشن سسٹم کی بدولت ’’تیمور‘‘ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو فروغ ملے گا اور ملکی سطح پر جدید دفاعی نظاموں کی تیاری میں اعتماد بڑھے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسے منصوبے مستقبل میں درآمدی انحصار کم کرنے اور برآمدی امکانات بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
جنوبی یمن میں بڑی پیش رفت، سعودی اتحاد نے الخشا کا کنٹرول STC سے واپس لے لیا
