فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفینس مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

زارتِ دفاع نے جمعے کو باضابطہ طور پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے طور پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ عہدہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا ہے اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کی جگہ لے گا۔ نیا منصب آرمی چیف کے ساتھ بطور ڈوئل ہَیٹ کام کرے گا۔ ایک روز قبل صدرِ مملکت نے اس تقرری کی منظوری اور ائیر چیف مارشل ذیراحمد بابرسیدھو کی دو سالہ توسیع پر بھی دستخط کیے تھے۔