وفاقی کابینہ کا 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل پر غور، نئے کرنسی نوٹس متعارف کرانے کی تیاری

0

پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل پر غور، نئی کرنسی نوٹس متعارف کرانے کی تیاری

پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی تبدیلی

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ اس کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 10 روپے کے نوٹ کی چھپائی پر آنے والی لاگت، اس کی پائیداری اور استعمال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا 10 روپے کے کاغذی نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانا زیادہ موزوں اور معاشی طور پر فائدہ مند ہوگا یا نہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت پاکستان ایک نئی اور جدید کرنسی نوٹس سیریز متعارف کرانے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ اس نئی سیریز میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، قومی تنوع اور ترقی کی جھلک نمایاں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق نئے کرنسی نوٹس میں جدید ترین سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے تاکہ جعل سازی کا مؤثر تدارک ممکن ہو سکے۔

نئے کرنسی نوٹس 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے مالیت میں جاری کیے جائیں گے، جن میں جدید ٹیکنالوجی اور قومی شناخت کا حسین امتزاج نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف کرنسی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ عوام کا مالیاتی نظام پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔

News Source: Start Up Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *