کراچی کے ضلع ملیر میں اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں دانش اسکول بھی بنیں گے
ملیر اکنامک زون اور دانش سکولز
ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے ضلع ملیر میں اکنامک زون قائم کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان وفاقی حکومت نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں ایک ایک دانش اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ یہ دانش اسکول جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور بالخصوص پسماندہ و کم وسائل رکھنے والے علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے
