ڈیرہ بگٹی میں گیس کی نئی دریافت، ماری انرجیز کا Tibri-1 کنواں کامیاب

0

ڈیرہ بگٹی میں Tibri-1 کنویں سے گیس کی نئی دریافت

ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کالچاس ساؤتھ بلاک میں Tibri-1 نامی ایکسپلوریٹری کنویں سے قدرتی گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں گیس کی نئی دریافت

Tibri-1 اس بلاک میں کھودا جانے والا پہلا کنواں ہے، جس کی کھدائی کا آغاز 11 نومبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ کنویں کو 7 ہزار 170 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا، جہاں ابتدائی جانچ کے دوران Dunghan / Sui Main Limestone فارمیشن سے گیس کے نمایاں ذخائر سامنے آئے۔

ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق کنویں سے یومیہ 11 ملین مکعب فٹ (MMSCFD) تک گیس کے بہاؤ کی صلاحیت ظاہر ہوئی ہے، جسے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ ایک مشترکہ منصوبے (Joint Venture) کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس کا آپریٹر United Energy Pakistan ہے، جبکہ اس میں Mari Energies Limited اور Dewan Petroleum بھی شراکت دار ہیں۔

کمپنی کے مطابق کنویں سے گیس کی مکمل پیداواری صلاحیت جانچنے کے لیے مزید ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نتائج حوصلہ افزا رہے تو یہ دریافت پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی اور مقامی گیس کی پیداوار میں اضافے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *