رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

0

رمضان المبارک کا چاند
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں یکم رمضان کے آغاز کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔ ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 فروری کو ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف صوبوں اور علاقوں میں چاند دیکھنے کا وقت درج ذیل ہوگا:

  • سندھ: شام 7 بج کر 24 منٹ

  • پنجاب: شام 7 بج کر 8 منٹ

  • بلوچستان: شام 7 بج کر 47 منٹ

  • خیبر پختونخوا: شام 7 بج کر 13 منٹ

  • آزاد جموں و کشمیر: شام 6 بج کر 58 منٹ

  • گلگت بلتستان: شام 6 بج کر 53 منٹ

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جو چاند نظر آنے کے امکانات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

یاد رہے کہ حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، تاہم محکمہ موسمیات اور دیگر سائنسی اداروں کی پیشگوئیوں کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا قوی امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *