پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور تعطل کا نیا شیڈول جاری
سوی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گھریلو صارفین کے لیے نظرِ ثانی شدہ سرمائی گیس شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دسمبر سے فروری تک گیس کی فراہمی تین مخصوص اوقات میں کی جائے گی۔
SNGPL کے حکام کے مطابق روزانہ گیس کی فراہمی صبح 5:30 سے 8:30 بجے تک، دوپہر 11:30 سے 1:30 بجے تک، اور شام 5:30 سے 8:30 بجے تک ہوگی۔ حکام نے گھریلو صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ناشتہ اور دیگر کھانے انہی مقررہ اوقات میں تیار کریں۔
