پنجاب میں 16 ارب 90 کروڑ کی بیوٹیفکیشن سکیم — قدیمی دروازوں کی بحالی اور راولپنڈی بازاروں کی اپ گریڈیشن کا اعلان”

0

پنجاب حکومت نے 16 ارب 90 کروڑ روپے کی بیوٹیفکیشن سکیم کا اعلان کر دیا۔ تاریخی دروازوں کی بحالی، راجہ بازار و کمرشل مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور نئے کورز لگانے کا پلان جاری۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 16 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے بڑے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ بیوٹیفکیشن سکیم میں تاریخی اور قدیمی دروازوں کی بحالی شامل ہے جبکہ راولپنڈی کے راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہر بڑے بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حکومت نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے لئے ایک خصوصی ڈیش بورڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے تمام اضلاع میں کام کی رفتار اور معیار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کا ٹائم فریم مقرر  کر دیا ہے۔

#PunjabBeautification #PunjabGovernmentProjects #PunjabGovernmentProjects #RawalpindiDevelopment  #PunjabUrbanUpgradation   #HistoricGatesRestoration

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *