بہاولنگر میں بھی الیکٹرک بسوں کا آغاز کر دیا گیا شہری خوشی سے نہال

0

بہاولنگر میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سروس بالخصوص غریب عوام، طلباء اور طالبات کے لیے ایک اہم سفری سہولت فراہم کرے گی۔ ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے تناظر میں صرف 20 روپے میں شہر اور گرد و نواح بشمول منچن آباد، ہارون آباد، اور چشتیاں تک کی رسائی میسر ہوگی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے اس قابلِ تحسین اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے عوام کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *